امن پسند ممالک مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور دیں،خورشید احمد
لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کییو م استحصال کشمیر پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے زور دیا کہ دنیا میں امن پسند ممالک اور تنظیمیں گزشتہ ایک برس سے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آہ وبکا پر توجہ دیں تاکہ کشمیر میں ہونے والا ظلم انجام کو پہنچ سکے اس تقریب میں کنفیڈریشن کے نمائندگان بمعہ بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، چوہدری محمد انور، اکبر علی خان، نیاز خان، اْسامہ طارق،خوشی محمد کھوکھر، صلاح الدین ایوبی،حسن منیر بھٹی ودیگر نمائندگان نے خطاب کیا