کشمیر کی آزادی کیلئے قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے،ذکر اللہ مجاہد

کشمیر کی آزادی کیلئے قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر ڈالنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔کشمیر کی آزادی کیلئے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے۔کشمیر کی آزادی کیلئے تقریروں کے جہاد کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام مون مارکیٹ گلشن راوی میں '' یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کا پرچم لہرایا۔

اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری مسلمانوں کی پشتی بان ہے۔مسئلہ کشمیر اسلام دشمن قوتوں کی ثالثی سے نہیں دلیرانہ اقدام سے حل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -