سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا ہمارے لئے اعزاز ہے،سرور عاصم

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا ہمارے لئے اعزاز ہے،سرور عاصم

  

لاہو ر (پ ر) ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کیلئے اعزاز ہے۔ پاکستانی قوم سیدگیلانی کی جرأت وبہادری اورعظمت کوسلام پیش کرتی ہمارامطالبہ ہے کہ حریت کانفرنس کے دیگر رہنماؤں کوبھی امتیازات دیے جائیں ان خیالات کااظہارانجمن تاجران ہادیہ حلیمہ سنٹراردوبازارکے صدرسرورعاصم نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیرکے بغیرپاکستان اپنی تعمیراورتکمیل میں نامکمل ہے۔

پاکستان کی تکمیل مقبوضہ جموں کشمیرکی آزادی کے بغیرممکن نہیں۔ پاکستان کی زراعت، معیشت، دفاع کاانحصارکشمیرسے آنے والے دریاؤں پرہے۔ اگرمقبوضہ جموں کشمیر آزاد نہ ہواتوپاکستان کی معیشت وزراعت تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ساری زندگی کشمیرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد میں گزاردی ہے۔ بھارتی حکمرانوں کی کوئی دھمکی اورلالچ ان کے پائے استقلال میں لغزش پیدا نہیں کرسکا ۔ پاکستانی قوم سیدعلی گیلانی کی جرأت وبہادری اورعظمت کوسلام پیش کرتی ہے۔ کشمیرکی آزادی کی جنگ لڑنے والے سیدعلی گیلانی سمیت تمام کشمیری رہنمااورکشمیرکے پیروجوان پاکستان کے محسن ہیں جومشکل ترین حالات میں بھی سبزہلالی پرچم لہرارہے، پاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے اور سینوں پرگولیاں کھارہے ہیں۔ ہمارامطالبہ ہے کہ حریت کانفرنس کے تمام رہنماؤں پاکستان کے اعلی اعزازات دیے جائیں۔ کشمیرپاکستان کے لئے زندگی اورموت کی حیثیت رکھتاہے ضروری ہے کہ ہمارے ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرایک قومی پالیسی تشکیل دیں اورپھراس پالیسی کی اس طرح سے حفاظت کریں جیسے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی جارہی ہے۔ اس طریقے سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوسکتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -