بھارت ظلم و ستم کے باوجود ناکام رہے گا، عظمت شاہ،ملک نعیم

بھارت ظلم و ستم کے باوجود ناکام رہے گا، عظمت شاہ،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان لا ہور کے صدر سید عظمت علی شاہ اور سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ بھارت جتنے مرضی ظلم کر لے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں پڑ سکتا،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے۔ کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف ہمیشہ پاکستان کی آواز اور موقف سب سے مضبوط اور نمایاں رہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کھل کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بات کی ہے۔