محسنوں کی عزت پر پہرہ نہ دینے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،سلمان پرویز

محسنوں کی عزت پر پہرہ نہ دینے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،سلمان پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ جوقوم اپنے محسن کی عزت وعظمت اورناموس کاپہرہ نہیں دے سکتی اس کاوجودمٹ جایاکرتا ہے۔ پاکستان کاکوئی سیاستدان قائداعظم ثانی ہے اور نہ بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بابائے قوم کے مقام اوراحترام کاادراک ہے۔بابائے قوم کی تصویروالے نوٹ رقاصاؤں اورخواجہ سراؤں کے قدموں تلے روندنا زیادتی ہے اس فعل پر پابندی لگائی جائے، اگر موجودہ سیاسی بونوں میں سے کسی کی تصویر والے پوسٹرکو دوسری پارٹی والے پھاڑیاصرف اس پرسیا ہی مل دیں تواس کے حامی مرنے مارنے پراترآتے ہیں۔


، توکیا بابائے قوم محمدعلی جناح کی تصویر والے نوٹ رقاصاؤں پرنچھاورکرناانتہائی شرمناک اورتوہین آمیزنہیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان پرویز نے مزید کہا کہ اس معاملے کو قومی حمیت کے تناظر میں دیکھاجائے۔


اور سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ ہم میں سے کوئی اپنے باپ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا لہٰذاء بابائے قوم کی ناموس کی حفاظت کرنا ہمارافرض اورہم پرقرض ہے۔پاکستاں توڑنے اورپاکستانیوں کاخون نچوڑنے والے آج بھی آپس میں سرجوڑے بیٹھے ہیں،مادروطن کوان کے چنگل سے چھڑاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے چندسرمایہ دارخاندانوں کی اور باریوں اوران کے درباریوں کیلئے پاکستان نہیں بنایا تھا،وہ پاکستان کواسلامی اقدارکی تجربہ گاہ بنانے کے حامی تھے جہاں کوئی طاقتورکسی کمزور کاحق سلب اوراستحصال نہ کرے۔قیام پاکستان کیلئے عوام نے قربانیاں دیں،اس کی باگ ڈورعوام کے ہاتھوں میں دی جائے۔