قابض بھارتی فوج قید حریت قیادت کو فوری رہا کرے،سجاد مہیس

قابض بھارتی فوج قید حریت قیادت کو فوری رہا کرے،سجاد مہیس

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداران نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے چوہدری سجاد مہیس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قابض بھارتی فوج کئی سالوں سے قید حریت قیادت کو فوری رہا کرے اورمقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ فوری طور پر چھوڑ دے، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کے نام سری نگر کہلوائیں گے، نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کا نیا نقشے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

، وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں پاکستانی اور کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -