ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جمعبندیوں کی تیاری میں تاخیر برتنے کا نوٹس لے لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جمعبندیوں کی تیاری میں تاخیر برتنے کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدالرؤف نے اربن موضع جات کی جمعبندیوں کی تیاری میں تاخیر برتنے کا نوٹس لے لیا ریونیو سٹاف کو سخت ہدایات جاری کردیں، روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور ریونیو سٹاف کو 116 سے زائد موضع جات میں زیر التواء جمعبندیاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی عوام الناس کی جانب سے پرت سرکار انتقالات دفتر قانگو آفس میں جمع نہ کروانے اور ریکارڈ میں ردو بدل کیے جانے کی شکایات کا بھی نوٹس لے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مفاد عامہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والے ریونیو سٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -