پاکستان قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے،اعجاز چوہدری

پاکستان قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کی اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قابض بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو غیر قانونی طورپر محاصرے میں رکھا ہوا ہے، کشمیری آزادی کے لئے مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لے، انہوں نے کہاکہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کاکشمیری عوام کاغیر قانونی طور پر محاصرہ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر توجہ کرواتا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، پاکستانی قوم آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اوربھارت جو مرضی کر لے کشمیری جد وجہد جاری رکھیں گے۔

،5 اگست کو پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے جو آئے دن بھارت کی بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں،مودی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -