کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،قاری زوار بہادر

کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے کشمیر تقریروں اور قرار دادوں سے کبھی آزاد نہیں ہو گا ہم جن عالمی اداروں سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں وہ کشمیریوں، فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے اپنے مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے پوری وادی میں کشمیریوں کو گھروں تک محدود کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے یہ بھارتی اقدام عالمی برادی کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ ایک سال سے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں بچوں کو کھانا مل رہا ہے نہ مریضوں کو ادویات ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پرجامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی۔


مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،محمدارشد مہر،مولانا سلیم اعوان،مفتی جمیل رضوی،مولانا حاجی شوکت علی،مولانا محمد اعظم،حافظ لیاقت علی رضوی اور دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے مسلمانوں کو جب بھی کامیابی نصیب ہوئی جہاد کی برکت سے ہوئی مسلمان مجاہدین نے ہر دور میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی جانوں کے نذرانے پیش کیے پوری دنیا پران کی دھاک بیٹھی تھی۔ہم نے جب سے بزدلی اور ہمارے لیڈروں نے غداری کا راستہ اپنایا ہے ہم روبہ زوال ہیں اور مشرقی پاکستان گنوا بیٹھے،70 سال سے کشمیر کے لیے قرار دادوں سے آگے نہیں نکلے مقررین نے کہا کہ مودی جس ذہنیت کا مالک ہے وہ جوتوں کے سوا نہیں مانے گا اس کے لئے قوم کو تیارقوم کوجہاد کیلئے تیار رہنا ہو گا جس دن ہم جذبہ جہاد سے میدان میں نکلیں گے نصرت خداوندی ہمارے ساتھ ہو گئی۔