وزیر اعظم نے کشمیریوں کاسفیر بن کر حق ادا کر دیا،شاہ رخ جمال

وزیر اعظم نے کشمیریوں کاسفیر بن کر حق ادا کر دیا،شاہ رخ جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاہے کہ کشمیریوں کی دنیا بھر میں آواز پہنچانے کے لئے سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر حق ادا کردیا ہے اور بھارت کے منہ پر ایسا طمانچہ مارا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، کشمیرپاکستان کی شاہ رگ ہے کسی صورت بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، قابض بھارتی فوج فی الفور کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے، کرفیو کا خاتمہ کیا جائے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے اور عورتوں کی عصمت دری کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اور قابض بھارتی فوج فوری طور پر کشمیر سے نکل جائے