بیورو کریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگز یکٹوالاونس منظور کروالیا

بیورو کریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگز یکٹوالاونس منظور کروالیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاو نس منظور کروالیا پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب پولیس کے افسران کی تنخواہوں میں پولیس ایڈمنسٹریٹر الاو نس اور فکس ڈیلی الاو نس بڑھانے کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ سترہ کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 70 ہزار،گریڈ 18 کے پولیس آفیسر کی ماہانہ تنخواہ میں 86 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے گریڈ 19 کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ گریڈ20 کے افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے گریڈ 21 کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا پولیس افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے پولیس ایڈمنسٹریٹو الاو نس شامل کیا گیا ہے سی پی او کی 240 پوسٹوں پر 1.2 فیصد پی اے الاو نس بنیادی تنخواہ کیساتھ ملے گا پولیس کی 996 فیلڈ پوسٹ پر 0.8 پی اے الاو نس بنیادی تنخواہ کیساتھ ملے گا جبکہ پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد فکس ڈیلی الاو نس بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے علاوہ ازیں فیلڈ میں کام کرنیوالے گریڈ 17 کے پولیس افسر کو 49 ہزار روپے کاالاو نس ملے گا فیلڈ میں کام کرنیوالے گریڈ18 کے پولیس افسرکو60 ہزار روپے کا الاو نس ملے گا فیلڈ میں کام کرنیوالے گریڈ19 کے پولیس آفیسر کو 79 ہزار روپے کا اضافی الاونس ملے گا جبکہ فیلڈ میں کام کرنیوالے گریڈبیس کے پولیس افسر کو 88 ہزار روپے کا الاو نس ملے گا فیلڈ میں کام کرنیوالے گریڈ 21 کیپولیس افسر کو 99ہزارروپے کاالاو نس تنخواہ کیساتھ ملے گا۔

مزید :

علاقائی -