یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کی ریلیاں

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کی ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس نے سنٹرل زون میں خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کا انعقاد ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی ہدایات پرکیا گیا ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کے مطابق دوران ریلی قومی ترانہ پاکستان اور قومی ترانہ کشمیر بجایا گیا اور دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریلی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کے علاوہ روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور عنقریب ہم کشمیر کو انڈین غاصبانہ قبضے سے آزاد دیکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -