پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز نے 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز نے 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز تر کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز نے پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 418،غیرقانونی جعلی اور سبز نمبر پلیٹ پر108، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 8، غیر قا نونی گیس سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں 70افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 84 افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے 7کلاشنکوف، 08رائفلز، 10گنز،59پسٹلز، 44کارتوس، 22 میگزین اور831گولیاں برآمدکیں اور منشیات کے جرائم میں 66 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3915 لیٹر شراب،14 کلو 440گرام ہیروئن،02کلو 200گرام افیون، 12 کلو 510 گرام چرس اور 500گرام آئس برآمد کی دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول 35اشتہاری اور مفروران کو گرفتار کیا علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے 240سڑک استعمال کرنے والے مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی06گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا جبکہ پٹرولنگ پولیس نے ناجائز تجاویزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 112عارضی تجاویزات ختم کروائیں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے عید قربان کے موقع پرصوبے کی تمام شاہرات پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پی ایچ پی افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ پی فورس نے اپنی بہترین کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ ملک کی بہترین فورسز میں سے ایک ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے حالات میں فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنار ہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ پی ایچ پی کے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن سے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید :

علاقائی -