سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ کے کیس پر سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے رکھاہے یادرہے کہ ملزم احمد خان چیمہ کی عدالت عالیہ نے اس کیس میں ضمانت منظور کررکھی ہے گزشتہ روزکورونا وائرس کے پیش نظر ملزم احد خان چیمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ملزمان نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری۔

مزید :

علاقائی -