جوہڑ سے خاتون کی نعش برآمد، بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کا شبہ

جوہڑ سے خاتون کی نعش برآمد، بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کا شبہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ رائیونڈ کی حدود سے جوہڑ سے25سالہ خاتون کی نعش برآمد شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون کو مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل کر کے نعش جوہڑ میں پھینکی گئی پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں جوہڑ میں خاتون کی نعش تیرتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا جس کی شناخت رائیونڈ کی رہائشی 25 سالہ اقصیٰ کے نام سے ہوئی جو گزشتہ 2 روز سے اچانک لاپتہ ہو گئی تھی پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے بداخلاقی قتل سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا متوفیہ قصور کی رہائشی تھی 5 سال قبل رائیونڈ میں شادی ہوئی تھی خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اقصی کا ذہنی توازن درست نہ تھا مگرمکمل طور پر پاگل نہ تھی شبہ ہے اسے قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -