سول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

سول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث77ملزمان گرفتار کر لئے ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 6 پسٹلز، 1رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے20ملزمان کے قبضہ سے05کلو520گرام چرس اور85 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران14 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 31ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتارکیا گیا پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر19ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -