کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے انکے ساتھ ہیں، رضوان نصیر

کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے انکے ساتھ ہیں، رضوان نصیر

  

لاہو(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسکا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر نا ہے۔ تقریب میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران، انسٹرکٹرز، اور بڑی تعداد میں ریسکیو کیڈٹس نے شرکت کی۔ ڈی جی ریسکیو نے سینئر ریسکیو افسران اور دیگر شرکائے تقریب میں کشمیر ی اور پاکستانی پرچم تھام کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے اہلیان مقبوضہ کشمیر کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد مسئلہ کشمیر کو حل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیورز کو پاکستان کے نئے نقشے کے بارے میں جاننا ہوگا جو پچھلے سال 5 اگست کے ہندوستان کی غیر انسانی، غیر اخلاقی اورغیر قانونی کارروائی کی بھی نفی کرتا ہے اور اس نقشہ کی وفاقی کابینہ نے منظوری ہے جس کو ملک کی پوری سیاسی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق یہ نیا سرکاری نقشہ اب کے بعد نصاب میں استعمال ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہدائے کشمیرکی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور مجھے قوی امید ہے کہ جلد اہلیان مقبوضہ جموں وکشمیر آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -