گوجرانوالہ:دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم چھ ماہ بعد گرفتار

گوجرانوالہ:دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم چھ ماہ بعد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سی آئی اے پولیس نے قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سی آئی ا ے محمد نواز سیال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد طاہر و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مجرم شہبازولد محمد اشرف جو کہ دہرے قتل میں اشتہاری اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو عرصہ چھ ماہ سے مطلوب تھا کوگرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور شہریوں نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے عوام کو پرُ سکون ماحول فراہم کریں گے۔سی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -