ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تھانہ موترہ میں ڈکیتی چوری کی چار، تھانہ صدر میں ڈکیتی اور تھانہ سٹی میں موٹر سائیکل چوری کی ایک ایک واردات علاقہ میں خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھڈوکے کا رہائشی محمد نبیل ولد محمد شبیر اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کے قریب پہنچا تو اپلائیڈ فار کار جس میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو سوار تھے نے انہیں روک کر ان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے،ساہنے والی کا رہائشی تجمل حسین رات 9بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جب وہ موضع دوگل دربار کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی 3ہزار رو پے،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پٹرتانوالی کا رہائشی عبدالرشید موٹر سائیکل پر سوار داؤکے کلاں سے گھر واپس جا رہا تھا جب وہ بھوبھنگی پل کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے5ہزار رو پے نقدی،موبائل فون چھین لیا، بوگرے میتلے کے رہائشی تجمل حسین کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -