مصطفی آباد،3افراد نے مہمان کو گلہ دبا کر قتل کردیا

مصطفی آباد،3افراد نے مہمان کو گلہ دبا کر قتل کردیا

  

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تین افراد نے گھر آئے مہمان کونشہ آور مشروب پلانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا مقتول شیخوپورہ کا رہائشی نواحی گاؤں چھٹیانوالہ میں آیا ہوا تھا، بھائی قمر مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق قمر مشتاق کا بھائی ثمر کے نواحی گاؤں چھٹیانوالہ میں اسامہ میو کے پاس آیا ہوا تھا جہاں پر اس نے اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ نشہ آور مشروب پلا نے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول ثمر کے بھائی قمر مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، قمر مشتاق کے مطابق چار یوم قبل اسامہ اپنے دونا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی اسامہ کے پاس آئے تھے جن کی قابل اعتراض حرکات کی وجہ سے ہم نے ڈانٹا تھا جس پر اسامہ نے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

علاقائی -