حافظ آباد، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا

حافظ آباد، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) جلالپور کے علاقہ میں رمپ وٹواں والہ کے قریب تین مسلح ڈاکووں نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ لئے اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق رزاق ولد عمر حیات اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جلالپور آرہا تھا کہ جب وہ رمپ وٹواں والہ کے قریب پہنچا تو اسے تین مسلح ڈاکووں نے روک کر 15ہزار روپے اور ایک موبائل چھین لئے۔ اسی دوران ایک دوسرا موٹر سائیکل سوار امیر خان وہاں پر آگیا تو مذکورہ ڈاکووں نے اسے روک کر 35ہزارروپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -