آئی جی نے3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے

آئی جی نے3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق،تقرری کے منتظر کامران ممتاز کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،ایس پی ٹیکنکل ای ڈی ایس سپیشل برانچ پنجاب لاہور مِس صبا ستار کو ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب لاہور،اور ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب لاہورڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کو بٹالین کمانڈر (1) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -