یوم استحصال کے موقع پرسیکیورٹی و ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے

یوم استحصال کے موقع پرسیکیورٹی و ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر یوم استحصال کے موقعہ پر شہر بھر میں ہونے والے اجتماعات، ریلیوں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے، سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سیکیورٹی انتظامات جبکہ سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد تمام تر ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کرتے نظر آئے، اس موقعہ پر سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کی سیکیورٹی کیلئے 06 ایس پیز اور 09 ڈی ایس اپیز، 31 ایس ایچ اوز، 110 اپر سبارڈینٹ اور 500 سے زائد پولیس اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کے 05 ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 02 سو سے زائد اہلکار تعینات رہے ریلی میں شرکت کیلئے آنیوالوں کو واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ڈیوٹی پوائنٹس پر مامور اہلکاروں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے رہے، ٹریفک وارڈنز ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود شہریوں کو متبادل راستوں بارے ایجوکیٹ کرتے رہیں، ٹریفک انتظامات کیلئے مجموعی طور پر 8 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز اور 6 سو سے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دئیے، مال روڈ پر آواری چوک، فلیٹی چوک، قادری چوک، ریگل چوک سے مکمل ڈائیورشن لگائی گئی، انارکلی، ہائیکورٹ سے کینٹ کی طرف جانے کیلئے شہری ریگل چوک سے قادری، چائنہ چوک سے مال روڈ بھجوایا گیا۔

مزید :

علاقائی -