شرقپور،بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن‘50سے زائد پکڑگئے

شرقپور،بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن‘50سے زائد پکڑگئے

  

شرقپور شریف (نمائندہ پاکستان) چیف ایگزیکٹولیسکو کی خصوصی ہدایت پر ایکسین کوٹ عبدالمالک کی زیر نگرانی ایس ڈی اومحمدعمران میٹر انسپکٹر چوہدری محمد طاہر چیرمین محمد شمعون سیکھو چوہدری محمد اشرف لائن مین چوہدری نثاراحمد جٹ،بابا مشتاق احمد،شاہد محمودرانا اسلم کے ہمراہ شرقپور شریف کے مختلف محلوں میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا تو 50سے زائد افرادجن میں پرویز،شبیر،یوسف،نصر اللہ،عمران،اویس،شہباز،رحمت،یوسف،شفیق،مہرعلی،زنیب بی بی، اویس، علی شاہ،یعقوب اور حا جی آصف جوکہ ڈائریکٹ تار یں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کے خلاف تھانہ میں مقدمات کے اندراج کروادئیے گئے جبکہ پانچ لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -