اوکاڑہ، رقم کا جھگڑا، بیوی کوقتل، سالی کوزخمی کرکے خاوند پھندہ سے جھول گیا
اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ نامہ نگار) اوکاڑ ہ میاں بیوی میں رقم کاجھگڑا خاوند نے تیز دھار چھری کے وارکرکے بیوی کوقتل سالی کوشدید زخمی کرکے خود گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق حاجی چوک صدر گوگیرہ کے رہائشی اللہ دتہ کااپنی بیوی امیراں بی بی سے رقم کے لین دین کاجھگڑا ہوگیا جورشتہ داروں نے معاملہ رفع دفع کرادیا، اللہ دتہ کی سالی منیراں بی بی بھی انکے گھر آئی ہوئی تھی جب گھر والے سوگئے تو ملز م اللہ دتہ نے ایک تیز دھار چھری سے سوئی ہوئی بیوی کاگلہ کاٹ ڈالا جس کی بہن اسے چھڑانے آگے بڑھی توملزم نے چھری کے وار کرکے اسے بھی شدید زخمی کردیا، بعداز اں ملزم نے رہائشی کمرے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوگیرہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اورزخمی منیراں بی بی کوہسپتال منتقل کردیا، پولیس تھانہ صدر گوگیرہ نے مقتولین کے بیٹے اسامہ کی درخواست پر قتل اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاہے، مقامی لوگوں کے مطابق مقتولین نے بھینسیں فروخت کی تھیں اوران کی رقم سے جھگڑا ہوگیا جودوجانوں کاضیاع اور ایک کوشدید زخمی کرگیا۔