فائرنگ سے زخمی 2نوجوانوں میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا

فائرنگ سے زخمی 2نوجوانوں میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حافظ آباد کے کسوکی روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالے2نوجوانوں میں سے ایک نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے عمران اور عبدالخالق نامی دو نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔ جس پر انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -