نوشہرہ وکاں ڈسکہ، جامکے چٹھہ: حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق، 14سالہ لڑکے کی نعش برآمد

نوشہرہ وکاں ڈسکہ، جامکے چٹھہ: حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق، 14سالہ لڑکے ...

  

نوشہرہ ورکاں، ڈسکہ، جامکے چٹھہ(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار+تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورپال چٹھہ کا رہائشی 45 سالہ محمد ارشاد اور ساٹھ سالہ صغری بی بی موٹر سائیکل پر اپنے رشتے داروں کو ملنے پھلوکی آئے راستے میں ان کی ٹکر دودھ والے ٹینکر سے ہو گئی جس سے موٹر سائیکل سوار60 سالہ صغری بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد ارشاد کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا۔ڈسکہ کے علاقہ پنڈرویاں کے رہائشی نوجوان شعیب نیاز ولد نیاز خاں کو مخالفین احسان خان، عرفان خان اورمحسن خان وغیرہ نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔واضح رہے کہ مقتول اور ملزمان کے خلاف دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔اسی طرح ڈسکہ میں نہر موترہ پل کے قریب سے 14 سالہ نامعلوم لڑکے کی نعش ملی ہے۔جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔جامکے چٹھہ کے نواحی گاؤں ڈھپئی حسن والی کا محنت کش 18 سالہ حیدر علی چیمہ لدھے والا میں مکان کی شٹرنگ اتاررہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -