مقبوضہجموں و کشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرایاگیا
سرینگر(این این آئی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر مختلف علاقوں میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے علاقے میں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رکھنے کے لئے مقبوضہ علاقے میں بھاری تعدا میں بھارتی فوج کو تعینات کیا گیاہے۔ تاہم بھارتی فوجیوں کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باوجود سرینگر شہرکے نواحی علاقے بمنہ اور دیگر علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ سرینگر اور ترال کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر ’گو انڈیا گو بیک‘کے نعرے درج ہیں۔
پاکستانی پرچم