ایکنک اجلاس، ایم ایل ون اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری 

  ایکنک اجلاس، ایم ایل ون اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے حکومت پاکستان اورچین کے درمیان لاگت کی شئیرنگ کی بنیادپر,806.783 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریلویز کے منصوبہ ”اپ گریڈیشن آف پاکستان ریلویز ایگزسٹنگ مین لائن ون(ایم ایل ون)“ اورحویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ تین پیکجزمیں مکمل کیا جائیگا، منصوبہ کی تکمیل کے بعد مسافرٹرینوں کی رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھ کر165 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائیگی، اسی طرح ایک سمت سے یومیہ 34 ٹرینوں کی گزرنے کی استعداد 137 تا 171 ٹرینیں یومیہ کردی جائیگی۔قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس بدھ کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویڑن میں منعقدہوا۔اجلاس میں حکومت پاکستان اورچین کے درمیان لاگت کی شئیرنگ کی بنیادپر 6,806.783 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریلویز کے منصوبہ ”اپ گریڈیشن ا?ف پاکستان ریلویز ایگزیسٹنگ مین لائن ون(ایم ایل ون)“ اورحویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔کمٹمنٹ چارجز سے بچنے کیلئے یہ منصوبہ تین پیکجزمیں مکمل کیا جائیگا۔اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈوپراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی، فیڈرل بورڈ آف ریونیواس منصوبہ کی سپانسرنگ ایجنسی ہوگی۔ اجلاس میں بی آرٹی ریڈ لائن پراجیکٹ کراچی کی تعمیر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اوران کے شریک فنانسنگ شراکت داروں کیلئے لاگت کی شئیرنگ کے تناسب میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں یوایس پاکستان نالج کوریڈور(فیزون) کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ 

ایکنک اجلاس

مزید :

صفحہ اول -