افغان فورسز کی پاکستانی پوسٹوں فائرنگ، گولہ باری، 1اہلکار شہید،2زخمی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک افغان بارڈر پر سرحد کی دوسری طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے ایف سی ایک اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔پاک افغان بارڈر پر سرحد کی دوسری جانب سے فورسز نے دیر کے علاقے بن شاہی میں پاکستانی شہری آبادی اور سکیورٹی فورسز کی پوسٹوں پر مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 2زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان فائرنگ