وزیراعظم کا 14 اگست کو سید علی گیلانی  کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان 

وزیراعظم کا 14 اگست کو سید علی گیلانی  کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان   کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان بالا نے سید علی شاہ گیلانی کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے حق خود ارادیت کے لئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازنے اور پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو ان کے نام سے موسوم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی  جس پر (بدھ)کو  وزیراعظم نے  آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے یہ اعلان کیا کہ   کہ 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دیا جائے گا۔ 

 سید علی گیلانی 

مزید :

صفحہ اول -