پاکستانی ہر فورم پر کشمیر ی عوام کیساتھ کھڑے ہیں: فیاض الحسن

    پاکستانی ہر فورم پر کشمیر ی عوام کیساتھ کھڑے ہیں: فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں، نوجوانوں اور بچوں پر بھارتی ریاستی جبر و استبداد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایک سال پہلے نریندر مودی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب میں کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے سیاسی مفادات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہر پاکستانی کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی جنت نظیر وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کا پہلا لیڈر ہے جنہوں نے ہر فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کی۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی، تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔
فیاض الحسن 

مزید :

صفحہ اول -