توشہ خانہ گاڑیاں معاملہ، زرداری، نواز شریف کیخلاف نیب اپیل کی سماعت ملتوی

توشہ خانہ گاڑیاں معاملہ، زرداری، نواز شریف کیخلاف نیب اپیل کی سماعت ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گاڑیاں قبضے میں لینے کی نیب کی درخواست پر سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔ نیب نے توشہ خانہ سے حاصل کی گئی آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کر رکھی ہے جس میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز شامل ہے جبکہ نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانیوالی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت منجمد کی گئی ہے۔ نیب نے توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گاڑیوں کاقبضہ حاصل کرنے کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو تمام گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم احتساب عدالت کے جج اصغر علی کے موسم گرم کی تعطیلات پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کار روائی ملتوی کر دی گئی تھی۔ آصف زرداری اور نواز شریف پر توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے اور اس متعلق نیب ریفرنس کی سماعت پہلے ہی 17 اگست کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے نواز شریف کی مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے جبکہ آصف زرداری کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وار نٹ گرفتاری جاری کر رکھا ہے۔

توشہ خانہ گاڑیاں 

مزید :

صفحہ اول -