وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ق کی  قیادت میں ملاقات، گلے شکوے

  وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ق کی  قیادت میں ملاقات، گلے شکوے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) یوم ا ستحصال کشمیر کے موقع پر بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی اتحا د ی جماعتوں کی اہم بیٹھک ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سپیکر چیمبر میں چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے، اتحادی معاملات اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگی رہنماوں کی طرف سے وزیراعلی پنجاب سے گلے شکوے کئے گئے جبکہ وزیراعلی عثمان بزدارنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -