جماعت اسلامی کا کشمیر پر میں او آئی سی کا اجلاس پاکستان بلانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا کشمیر پر میں او آئی سی کا اجلاس پاکستان بلانے کا مطالبہ

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سال کشمیر کے یک نکاتی ایجنڈے پر اوآئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے۔ ایک منٹ کی خاموشی نہیں، خاموشی کو توڑادو اور دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے۔ جب تک آپ دشمن کو دوست سمجھتے رہیں گے، نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت جہاد کا اعلان کرے۔ قرار دادیں کوئی راستہ نہیں۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سیکڑوں قرار دادیں پاس کر چکی ہے۔ 5 اگست2019 ء کے بعد بارہ ماہ سے کشمیر میں ڈبل لاک ڈاؤن اور نسل کشی ہورہی ہے۔ 30 ہزارسے زائد کشمیری نوجوان جیلوں میں ہیں،کشمیر اس وقت چاروں طرف سے محاصرے اور دنیا کی بڑی جیل کا منظر پیش کر رہاہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -