سمندری طوفان ایسائس امریکہ کے مشرقی ساحل پر تباہی مچاتا ہوا کینیڈا پہنچ گیا

  سمندری طوفان ایسائس امریکہ کے مشرقی ساحل پر تباہی مچاتا ہوا کینیڈا پہنچ ...

  

واشنگٹن (بیورو چیف) امریکہ کے مشرقی ساحل پر متحرک سمندری طوفان ”ایسائس“ سب سے پہلے جنوبی کیرولینا سے ٹکرایا جس سے پیدا ہونے والے طوفانی جھکڑوں کی زد میں آکر کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پہلی کیٹیگری کی صورت اختیار کرنے والا یہ طوفان مشرقی ساحل پر تباہی مچاتا ہوا اب کینیڈا پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق رواں سال کا یہ نواں سمندری طوفان ہے جس نے ہری کین کی صورت میں پورٹوریکو، ہیٹی اور جمہوریہ ڈومینکنن میں فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سیلاب آگے بڑھتا گیا جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے اور کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم یہ طوفان امریکہ کے مشرقی ساحل پر سوموار کی شام ریاست ساؤتھ کیرولینا سے ٹکرایا۔ جنوبی کیرولینا سے نیویارک تک اس طوفان کے باعث 34لاکھ شہری بے گھر ہوئے اور سیلاب اور آگ سے وسیع تباہی پھیلی۔ واشنگٹن، فلاڈلفیا اور نیویارک سے گزرتا ہوا یہ طوفان اس وقت کینیڈا کے جنوب مشرقی ساحل تک پہنچ گیا ہے۔ امریکہ کے ساحل پر طوفانی جھکڑوں کی زد میں آکر کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طوفان

مزید :

صفحہ اول -