وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا 

  وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا،اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور حکام اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور ہو گا،اجلاس میں صوبوں کی طرف سے ایف بی آر کے غیر مجاز طریقہ کار کے ذریعے کٹوتی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا، حکومت سندھ کی اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا،حکومت پنجاب کی چشمہ رائٹ بینک کنال کے زیریں حصے کا کنٹرول مکمل طور پر حوالے کرنے کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہے۔

 مشترکہ مفادات کونسل 

مزید :

صفحہ اول -