ڈی جی امور جنوبی ایشیا زاہد حفیظ چودھری ترجمان دفتر خارجہ مقرر 

  ڈی جی امور جنوبی ایشیا زاہد حفیظ چودھری ترجمان دفتر خارجہ مقرر 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ نے عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چودھری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔زاہد حفیظ چودھری ڈی جی امور جنوبی ایشیا اور سارک تعینات تھے۔نئے ترجمان دفتر خارجہ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کاامکان ہے۔خیال رہے کہ عائشہ فاروقی کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں۔انہیں ڈاکٹر فیصل کے بعد ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -