ٹرمپ اپنی متوقع نامزدگی کی ”قبولیت“ کی تقریر وائٹ ہاؤس میں کرینگے
واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) کرونا وائرس کی وباء نے امریکہ میں سب کچھ بدل کر رکھ دیا،2020ء کے صدارتی انتخاب کے سال میں مباحثے، پرائمری انتخابات، انتخابی ریلیاں، دونوں پارٹیوں کے قومی کنونشن اور سب سے آخر میں 3نومبر کو صدارتی انتخاب سب کچھ محدود اور محتاط طریقے سے ہو رہا ہے۔وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی نارتھ کیرولینا کے شہر شارلٹ میں 24اگست کو ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے محدود کنونشن میں شرکت نہیں کریں گے تاہم اجلاس میں اپنی متوقع نامزدگی کے بعد وہ اپنی رسمی ”قبولیت“ کی تقریر 27اگست کو وائٹ ہاؤس کے لان میں کرینگے، جسے اجلاس میں شریک 336مندوبین براہ راست آن لائن سن سکیں گے۔ اس دوران شارلٹ میں پارٹی کا محدود کنونشن تین روز جاری رہے گا۔
ٹرمپ تقریر