کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب دھماکا، 4افراد زخمی، علاقہ سیل

  کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب دھماکا، 4افراد زخمی، علاقہ سیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی ریلی گلشن اقبال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک بیت المکرم مسجد کے قریب دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلی میں کھڑی موٹر سائیکل کے قریب ہوا۔ واقعہ کے بعد ریلی کو روک دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر خالی کروالیا گیا۔

 کراچی دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -