نااہل حکمران کشمیر کو بیچ کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، فضل الرحمن 

      نااہل حکمران کشمیر کو بیچ کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔یوم استحصال کے موقع پر مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن نا اہل حکمرانوں کے باعث کشمیریوں کی آزادی کا خواب چکنا چور ہوا، ایک سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں  نے کشمیر کو بیچ ڈالا، کشمیر کو بیچنے کے بعد آپ کس منہ سے کشمیریوں کی خودارادیت کی بات کر رہے۔ ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارہ ہوجائے گا کیا؟ کشمیری کبھی موجودہ نا اہل حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو بیچنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو رونے کا کوئی فائدہ نہیں، جمعیت علماء اسلام آج ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کرے گی
 فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -