ایکنک نے ایم ایل ون کی منظوری دیدی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

ایکنک نے ایم ایل ون کی منظوری دیدی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایکنک نے ایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، پشاور سے کراچی تک ایک ہزار 872 کلومیٹر کامنصوبہ چھ ارب ڈالر سے زائد میں مکمل کیا جائے گا۔ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کو جدید بنانا بھی منصوبہ کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزسی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

ایم ایل ون

مزید :

صفحہ اول -