کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو اینٹ  کا جواب پتھر سے ہی دینا ہو گا

   کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو اینٹ  کا جواب پتھر سے ہی دینا ہو گا

  

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس سے بھارت پر اخلاقی دباؤ بڑھے گا مگر پہلے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں عوام حکومت اور تمام اداروں کو ایک پیج پر آکر کشمیر کیلئے کوئی مستقل قومی پالیسی اپنانا ہو گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پھر جا کر بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہو گی اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا، دوسری طرف بین الاقوامی قوتوں کیساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی طرف سے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہو گا کہ وہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے،بصورت دیگر منظور کی جانیوالی قرار دادیں اور کشمیریوں سے یکجہتی کے د ن منانابے سود ہی رہیں گے۔

چودھری طاہر

مزید :

صفحہ اول -