پاکستان کو کشمیر سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا

    پاکستان کو کشمیر سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا

  

 جنرل(ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ امقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرنا بھارت کیلئے ایک پیغام ہے کی کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے،پاکستان نے یوم استحصا ل کشمیر منا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، بھارتی وزیراعظم مودی دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جنگ سے حل نہیں ہو گا، اس کا حل سیاسی ہوگا اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل کرانا چاہیے، میرا علم کہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکتا،اگر اس نے ایسا کیا تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا،اقوام عالم کوکشمیریوں پر  بھار تی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا، جبکہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا اور سخت پالیسی بنانا ہوگی۔

ضیاء الدین بٹ

مزید :

صفحہ اول -