کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو مجبور کردینے والی پالیسی مرتب کرنا ہوگی

کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو مجبور کردینے والی پالیسی مرتب کرنا ہوگی

  

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کشمیر کا مسئلہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے نئے نقشے میں شامل کرنے یا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن منانے سے حل نہیں ہو گا۔ ایشو آف ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا حکومت اس اہم معاملے پر مقبوضہ اور آزاد کشمیرکی قیادت سے مشاورت کیساتھ واضح پالیسی کا اعلان کرے،مقبو ضہ کشمیر پر قبضہ درحقیقت پاکستان پر حملہ ہے، عالمی سطح پربھی کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے۔ پاکستان کو ایسی مضبوط پالیسی بنانا پڑے گی جو بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکل جانے پر مجبور کر دے۔

مزید :

صفحہ اول -