فیس بک، سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد 

 فیس بک، سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد 

  

 فیصل آباد  (آن لائن)حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کو فیس بک اور سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر کرنے سے روک دیا خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ سرکاری ملازمین خواہ وہ کسی بھی محکمہ سے تعلق رکھتا ہو اسکو فیس بک اور سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر کرنے اور ان پر کمنٹ کرنے پر اور کسی بھی قسم کی پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ بعض حکومتی اہلکاروں کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات‘مراسلے اور نوٹیفکیشن جاری ہورہے ہیں اور فیس بک اور سوشل میڈیا کے بعض دیگر ذرائع سے سرکاری ملازمین کی طرف سے کمنٹس بھی کئے جاتے ہیں جس پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ فیس بک‘سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پابندی عائد 

مزید :

صفحہ اول -