وکلاء کا یوم استحصال پر کشمیریوں کو خراج تحسین، بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلیاں 

وکلاء کا یوم استحصال پر کشمیریوں کو خراج تحسین، بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی) ملک بھر کے وکلاء نے بھی یوم استحصال کشمیر منایا،اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اورلاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کی بارایسوسی ایشنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کیں،احتجاجی ریلیاں نکالیں اور باررومز پر سیاہ پرچم لہرائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قلب حسن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیاگیا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے،لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جی پی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، وکلاء رہنماؤں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کو فوری معاملہ نمٹانے پر زور دیا،ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر ظاہر نصر اللہ وڑائچ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی کی قیادتِ میں نکالے جانے والی اس ریلی میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وکلاء نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے، وکلاء نے کشمیری عوام کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کیا۔

وکلاء ریلی

مزید :

صفحہ آخر -