ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورسمیت 9سیشن ججوں کے تبادلے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورسمیت 9سیشن ججوں کے تبادلے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورسمیت 9سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا لاہور سے ساہیوال،محمد اعظم سورایا کا ننکانہ صاحب سے لاہور،محمد جاوید الحسن چشتی کا ساہیوال سے لاہورہائی کورٹ (ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری)، سردار طاہر صابر کاایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہورہائی کورٹ سے بطور سیشن جج سرگودھا،منظر علی گل کا بینکنگ عدالت ملتان سے بطور سیشن جج ننکانہ صاحب،سہیل اکرام کا چکوال سے راولپنڈی،اورنگ زیب سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہورہائی کورٹ کا راولپنڈی سے بطور سیشن جج چیچہ وطنی،تنویر احمد کا پاکپتن سے لاہورہائی کورٹ اور رائے محمد ایوب کا سرگودھا سے پاکپتن شریف تبادلہ کیاگیاہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -