پولی تھین بیگز پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر محکمہ ماحولیات  سے عمل درآمد رپورٹ طلب

   پولی تھین بیگز پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر محکمہ ماحولیات  سے عمل ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بازاروں اور مارکیٹوں میں پولی تھین بیگز پر پابندی کے لئے دائردرخواست پرمحکمہ ماحولیات سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس شاہد کریم نے اس سلسلے میں ابوذر سلمان خان نیازی کی طرف سے دائردرخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاکر دوبارہ پولی تھین بیگز کا استعمال شروع ہوچکا ہے عدالت نے فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکنے کا حکم دیا تھا  درخواست گزار نے ستدعا کی کہ عدالت پولی تھین بیگز پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کروائے،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،اس کیس کی مزید سماعت آج 6اگست کوہوگی۔

پولی تھین بیگز

بھٹہ مزدوروں کی بازیابی،ایک خاتون اور چار مزدوروں کو رہا کرنیکاحکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پردادا سمیت ایک خاتون اور چار مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم دے دیا،جسٹس شہرام سرور چودھری نے ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے بھٹہ مالک کی قید سے مزدوروں کو بازیاب کروایا،بیلف نے بازیاب مزدوروں کو عدالت کے روبرو پیش کیا،درخواست گزار نے بتایا کہ بھٹہ مالک زبردستی اہل خانے سے کام کرواتا ہے،اجرات مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے،عدالت نے بازیاب ہونے والے افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

خنجراب کے راستے پاکستان اور 

چین کے درمیان تجارت بحال 

ہو گئی، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت خنجراب کے راستے عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں خنجراب کے راستے سے تجارت بحال ہوگئی ہے، خنجراب کے راستے تجارت کی بحالی عارضی ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ تاجر برادری خصوصا گلگت بلتستان کے تاجر طویل عرصے سے تجارت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس میں کرونا وبا کے باعث تعطل پیدا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تجارت کی بحالی وزارت تجارت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے چینی حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

 عبدالرزاق داؤد

پاکستانی عوام بہت جلد یوم فتح کشمیر منائیں گے، نظریہ پاکستان ٹرسٹ

 لاہور(لیڈی رپورٹر) بھارت زیادہ دیر تک فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا اور انہیں جلد آزادی کی نعمت ملے گی۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی ضرور کامیاب ہو گی۔ آج ہم یو م استحصال منا رہے ہیں لیکن بہت جلد یوم فتح منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر ”یوم استحصال“ کی خصوصی آن لائن نشست کے دوران کیا۔ کارروائی نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر دکھائی گئی۔ نشست کے آغاز پر قاری عبدالماجد نور نے تلاوت اور حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی۔ تحریک پاکستان کے کارکن اورسابق صدرو چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا جوش جہاد بڑھتا جا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا اور مسلمانان کشمیر ہمارے ساتھ شامل ہو کر پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنایا ہے۔ کشمیر کے سارے راستے، دریا اور ندی نالے پاکستان کو آتے ہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر مکمل قبضے اور محاصرے کے ایک سال کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ نے مقبوضہ اور متنازعہ علاقے کو فوجی حملے اور عسکری کارروائیوں کے ذریعے بھارتی ریاست کا زبردستی حصہ بنانے کیلئے غیر قانونی اور مجرمانہ اقدامات کیے ہیں۔ بھارت کی یہ جرأت کے اس نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو اپنے جعلی نقشوں میں بھارتی ریاست کا حصہ دکھایا ہے۔یہ خطے غازیوں اور شہیدوں کے لہو سے آزاد ہوئے ہیں۔ پچھلے دو ماہ میں ہندوستان بھر سے چالیس ہزار ہندوؤں کو لا کر کشمیر میں آبادکاری کی اجازت دی گئی ہے۔ ہم دنیا کی بہاادر ترین کشمیری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس غاصبانہ قبضے اور دہشتگردی کے باوجود وہ اپنی جدوجہد آزادی اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں نے بھی یہ قسم اٹھائی ہے کہ وہ بھارتی حملے کو پسپا کریں گے۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5اگست2019ء کے اقدام کا مقصد کشمیریوں سے ان کی شناخت اور کلچر چھیننے کا ایک طریقہ ہے۔بھارت یاد رکھے ریاست جموں وکشمیر آپ کیلئے ترنوالہ ثابت نہیں ہو گا۔کشمیری بھارت کی سازش کو سمجھ گئے ہیں کہ ان کی زمینوں پر قبضے اور شناخت کو چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ دنیا پاکستان کی آواز کو سن رہی ہے۔ کشمیری بہت جلد بھارتی تسلط سے نجات حاصل کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ  بھارت زیادہ دیر تک فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا اور انہیں جلد آزادی کی نعمت ملے گی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سال قبل غیر آئینی اقدام کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کی۔یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور یواین کے چارٹر کے منافی ہے بلکہ خود بھارتی قوانین کی بھی نفی ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق مشیرحکومت پنجاب محمد اکرم چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فلسفہ جہاد سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ظالم کوظلم کرنے سے ہاتھ سے روکنا افضل ترین جہاد ہے۔ چیئرمین نیشنل ریفارمز موومنٹ بریگیڈیئر (ر) نادر میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اب آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا راستہ بند کر دیا ہے۔ ہماری نظر اور منزل سرینگر ہے۔

جلد یوم فتح

حاجی کیمپ لاہور کا ماہانہ کرایہ

 ساڑھے 4لاکھ روپے ہے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) 1999سے متروکہ املاک بورڈ کی ملکیت، لاہور کا حاجی کیمپ۔ سابق مجھٹی ہال ہاسٹل (میڈیکل کا لج) جو 18کنال پر محیط ہے۔ وزارت مذہبی امور نے متروکہ املاک بورڈ سے کرایہ پر حاصل کر رکھا ہے دلچسپ امر یہ ہے متروکہ املاک بھی وزارت مذہبی امور کا حصہ ہے مگر اس کے باوجود وزارت مذہبی امور حاجی کیمپ لاہور کا ماہانہ ساڑھے 4لاکھ روپے کرایہ ادا کر رہی ہے 4کمرے زیر استعمال ہیں باقی کمرے کھنڈر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔لاہور سے 50ہزار سے زائد حاجی ہر سال روانہ ہوتے تھے۔ سال 2000سے فیصل آباد حاجی کیمپ اور 2009سے سیالکوٹ حاجی کیمپ سے4ہزار حاجی روانہ ہوتے ہیں 2019ء میں لاہور سے 46ہزار عازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے تھے 5سال پہلے لاہور حاجی کیمپ میں درجنوں سایہ دار درخت لگائے گئے جو 2019ء تک تناور درخت  بن رہے تھے۔ کہ 2019ء میں مارکی لگانے کے شوق نے درجنوں درختوں کا قتل عام کر دیا  گیااور اب پورا حاجی کیمپ اب درختوں سے پاک گھاس منڈی بنا ہوا ہے ایک اور اہم بات سامنے آئی ہے متروکہ املاک بورڈ کرایہ ساڑھے 4لاکھ وصول کر رہی ہے مگر خرچ کچھ نہیں کر رہی۔ جس کی وجہ سے حاجی کیمپ کی حالت ہر آنے والے دن میں مزید بدتر ہو رہی ہے۔ 

کرایہ

ہوپ انتخابات،عابد رضا شیخ

 چیئرمین الیکشن کمیٹی پنجاب مقرر 

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے 19ستمبر 2020ء کو ہونیوالے انتخابات کیلئے مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن نصیر مْغل نے پنجاب زون میں الیکشن کے انعقاد کیلئے پنجاب کے سینئر ترین نوجوان حج آرگنائزر سابق ایگزیکٹو ممبر ہوپ عابد رضا شیخ کوچیئرمین الیکشن کمیٹی پنجاب مقرر کیا ہے۔19ستمبر 2020ء کو پنجاب زون کے انتخابات کیلئے پہلی دفعہ لاہور کے ساتھ ملتان میں پولنگ ہو گی۔ نامزد الیکشن کمیٹی پنجاب عابد رضا شیخ دیگر ممبران کیساتھ شیڈول کا اعلان کریں گے 2020-21ء کیلئے 19ستمبر کو 3ایگزیکٹو ممبران کیلئے انتخاب ہو گا۔

عابد رضا شیخ

ضیوف الرحمن کی خدمت اور سہولیات دینا اولین ترجیح،ڈائریکٹر حج لاہور

لاہور (انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ضیوف الرحمن کی خدمت اور سہولیات دینا اولین ترجیح ہو گی۔ آئی ٹی کا خصوصی شعبہ قائم ہو گا۔ حج 2021ء کا آپریشن نئے حاجی کیمپ سے کروانے کے خواہاں ہیں نئے حاجی کیمپ کا خواب شرمندہ تعمیر کرنے میں سینئر جے ایس حج زینت حسین بنگش کا بڑا کردار ہے۔نئے حاجی کیمپ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر کی سرپرستی اور نگرانی میں اہل لاہور کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نئے ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا میرا سٹاف میرے لئے قابل احترام ہے انکی عزت تکریم میرا فرض ہے۔وقت پر دفتر آمد، ایمانداری سے کام اور خدمت کو شعاربنانے کی درخواست کروں گا۔ زاہد محمود چوہدری نے بتایا اللہ کا شکر ہے لاہور فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، کراچی حاجی کیمپ میں عازمین حج خدمت کی سعادت حاصل ہوئی ہے اپنے تجربے کو بروکار لاؤں گا اور لاہور سے انشاء اللہ حج آپریشن مثالی بنائیں گے ڈائریکٹر حج نے کہا لاہور حاجی کیمپ میں تاریخ رقم کرنے والے ہمارے سابق ڈائریکٹر زسید فروغ آفتاب زیدی، سعید احمد ملک،ریحان عباس کھوکھر کو مشاورت کا حصہ بناؤں گا ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔ ڈائریکٹر نے کہا تاج پورہ میں نئے حاجی کیمپ کی چار دیواری کا کام تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ جامع مسجد، ہال، مدرسہ اور دیگر سٹاف کے کمروں کی فوری تعمیر کے لیے وفاقی وزیر مذہبی اموراور وفاقی سیکرٹری سے درخواست گزار ہیں۔بجٹ منظور کیا جائے اور تعمیر شروع کرائی جائے تاکہ اگلے سال کا حج آپریشن اپنے حاجی کیمپ سے کر سکیں۔ 

ڈائریکٹر حج لاہور

ُپاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا اور اسکی اہمیت کو سمجھتا ہے: صادق سنجرانی 

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 5اگست انسانی تاریخ کا ایک تاریک دن ہے جب مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بدترین مثال قائم کی اور مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ انسانی تاریخ میں ایسی بدترین مثال کہیں نہیں ملتی یوم استحصال کشمیر کے دن کے مناسبت سے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ طویل ترین لاک ڈاؤن ہے جس میں بھارتی مقبوضہ افواج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، بوڑھوں، خواتین اور معصوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جس پر عالمی اداروں نے بھی سوالات اٹھائے اور بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کے اقدامات سے خطے کے امن کے توازن کو شدید دھچکا لگا اور علاقائی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے اور امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

صادق سنجرانی

ڈینیل پرل قتل کیس، ملزمان کی نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی چیلنج 

کراچی(آئی این پی)امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی کا دوسرا نوٹیفیکشن بھی چیلنج کر دیا گیا۔ڈینیل پرل قتل کے ملزمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل ندیم احمد آزر نے حکومت سندھ کے نظر بندی کے دوسرے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بریت کے باوجود احمد عمر سعید، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد کو نظر بند کیا گیا۔ ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں، نظر بند رکھنا نا انصافی ہے۔ محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پراسکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 20اگست تک جواب طلب کر لیا۔

ڈینیل پرل

2ہ کے دوران ریلوئے لائنوں پر ٹریس پاسنگ کرنے والے 

190 افراد کیخلاف مقدمات درج

لاہور(لیڈی رپورٹر) گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک بھر میں ریلوے لائنوں پر ٹریس پاسنگ کرنے والے 190افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریلوے پشاور ڈویژن میں 52،  راولپنڈی ڈویژن میں 33،لاہور ڈویژن میں 61،  ملتان ڈویژن میں 30، سکھر ڈویژن میں 12اور کراچی ڈویژن میں 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

مقدمات درج

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ق) کے زیراہتمام ریلی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے کی جبکہ میاں منیر، میاں عمران مسعود، خواجہ وقار، رشید بوٹی، ذوالفقار پپن، عمر شیخ، چودھری ناصر عنایت سرا ایڈووکیٹ، ذوالفقار گھمن، ارشد مغل، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، ماجدہ زیدی، کنول نسیم اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا اور سلیم بریار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کے پہاڑ ڈھا لے آزادی کی کرن پھوٹ چکی، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہے، پوری دنیا ہندوتوا کے منشور کو مسترد کر چکی، کشمیر کی آزادی کے سوا کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ق لیگ ریلی

ٹوکیو،پاکستانی سفاتخانے میں یوم استحصال پر خصوصی سیمینارکا انعقاد

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں موجود پاکستان سفاتخانہ میں بھی ایک ورچوئیل سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ کورونا وائرس کے سبب آن لائن سیمینار سے سفیر پاکستان امتیاز احمد نے جاپانی آفیشلز اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال انڈیا کی جانب سے ایک غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام اٹھائے جانے سے خطہ کے امن اور سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اس اقدام سے انڈیا نے کشمیر اور جموں کے علاقوں کو ضم کرکے وہاں ایک سال سے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ اس عمل میں کشمیریوں کے بنیادی حق رائے دہی اور حق خود ارادیت کو سلب جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کمیونیکیشن کا مکمل بلیک آؤٹ ہونے کیساتھ ساتھ کشمیریوں کی عام نقل و حمل پر بھی پابندی عائد ہے۔ یہ تمام غیر انسانی اقدامات ہیں جن سے پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عالمی برادری کو انڈیا پر زور دینا چا ہئے کہ وہ اس مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دے۔

سیمینار انعقاد

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے استعفیٰ دے دیا

 سرینگر(آن لائن)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔  جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔جموں و کشمیر میں پانچ اگست کی شام سے اچانک لیفٹننٹ گورنر کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق  جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا راجیش موہر جموں و کشمیر کے نئے لیفٹننٹ گورنر ہونگے تاہم ان خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو ئی ہے۔ 

 لیفٹیننٹ گورنر

 کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں، مسرت جمشید چیمہ 

لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا، اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے۔”یوم استحصال“ کی مناسبت سے مال روڈ پر نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سو رہی ہے لیکن اب اسے بیدار ہونا ہوگا بصورت دیگر اس غفلت کے انتہائی بھیانک نتائج نکلیں گے۔ بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان نے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے۔پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پانچ اگست کو یوم استحصال منا کر ثابت کیا ہے ہم کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں اور اسے محسوس کرتے ہیں۔

 مسرت جمشید چیمہ 

پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرا تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرد یا

لاہور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت15اگست سے ملک بھر میں سکولزکھولنے کااعلان کرے،بصورت دیگرتعلیمی ادارے خو د بخود کھولے لئے جا ئیں گے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے 15 ستمبر سے قبل سکول کھلنے کی خبریں بے بنیاد ہیں کورونا صورتحال بہتر ہوئی تو سکول 15 ستمبر سے کھلیں گے، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔تفصیلا ت کے مطا بق سکو لو ں کو کھو لنے کے معا ملے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور حکو مت میں ٹھن گئی۔سکو لز تنظیمیں سکو لو ں کو جلد سے جلد کھو لنا چا ہتی ہیں جبکہ حکو مت تیا ر نہیں ہے۔ سکولز کھولنے والے اداروں کوقانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل کاقیام کر رہے ہیں اور رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان بھی کر یں گے۔ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے،چائلڈلیبر رجحان میں خطرناک اضافہ ہواہے۔

اعلامیہ مسترد 

محکمہ پولیس، ریونیو اور سی اینڈ ڈبلیو میں تعینات کرپٹ ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

 لاہور(لیاقت کھرل)وزیر اعظم عمران خان کو محکمہ پولیس اوردیگرمحکموں کیخلاف بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اوربے قاعدگیوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔کرپشن میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کوٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔اس میں ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ اور ان کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20کے دوران محکمہ پولیس سمیت سرکاری اداروں میں اصلاحات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ محکمہ پولیس سمیت سرکاری اداروں میں مالی بے ضابطگیوں اوربے قاعدگیوں میں 200فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ پولیس میں اصلاحات کے لئے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود محکمہ پولیس میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر شکایات میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ریونیو اورکمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں بھی مالی بے ضابطگیوں اوربے قاعدگیوں سمیت کرپشن کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح محکمہ ایکسائز،تعلیم اورضلعی حکومتوں سمیت دیگرصوبائی وفاقی اداروں میں اختیارات کے غلط استعمال سمیت مبینہ کرپشن کی شکایات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ مانیٹرنگ کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ پر کرپشن میں ملوث افسران اورملازمین کے خلاف گھیراتنگ کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔محکمہ پولیس پنجاب کے ترجمان نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ محکمہ پولیس میں نئے سرے سے اصلاحات کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے بتایا کہ تمام محکموں میں نئے سرے سے اصلاحاتی پیکیج کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس تناظر میں سرکاری افسران اور ملازمین کو ہر قسم کے کاروبار اور ٹریڈنگ سمیت پرائیویٹ بزنس سے روک دیا گیا ہے۔

جبری ریٹائرمنٹ 

ملاوٹ کی روتھام کیلئے مٹی کے تیل اور لائٹ دیزل کی قیمت بڑھانے کی تجویز

  اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا یورو فائیو معیار کے پٹرول اور ڈیزل متعارف کروانے سے قبل ملاوٹ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا،حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ روکنے کیلئے مختلف تجاویز موصول ہوگئیں۔ دستاویز کے مطابق کیریج کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دے دی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 56 روپے 24 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت پٹرول اور ڈیزل سے 42 روپے فی لیٹر کم ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے برابر مقرر کی جائے، مٹی کا تیل عوام کو 150 سے 180 روپے فی لیٹر دستیاب ہے، ایجنسی اور پمپ مالکان مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کو پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں مکس کر رہے ہیں۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ملاوٹ سے نئی گاڑیوں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں۔

تجویز

کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی اب بھارتی عوام بھی آگئے، مشال ملک 

اسلام آباد(آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، ڈیتھ وارنٹ بھارت نے کشمیری عوام کے نہیں بلکہ اپنے خلاف جاری کیا۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے دکھا دیا وہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بڑا مخالف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

مثال ملک 

بھارتی مظالم، خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا،دفاعی کمیٹی نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ سیکرٹری داخلہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے دفاعی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی سندھ اور بلوچستان کے کنٹونمنٹس کے علاقو ں میں  جنرل سیلز ٹیکس سے متعلق معاملات بھی اجلاس میں زیر غور آئے تاہم اس معاملے پر مزید پیش رفت کیلئے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے جواب مانگا گیا سائبر کرائم سے متعلق پی ٹی اے، ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں سے بریفنگ مانگی گئی تھی کہ صوبوں اور وفاق میں سائبر کرائم سے نمٹنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے تھے اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اراکین کی مشاورت کے بعد سیکرٹری داخلہ کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھی بھجوا دیا گیا ہے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم استحصال کی مناسبت سے قرار دادمذمت بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے  پاکستان کے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرنے کے حکومت پاکستان کے اقدام کی مکمل حمایت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی اور دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائیگا۔  

دفاعی کمیٹی اجلاس

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 305پوائنٹس بڑھ گیا، سونا 4800روپے تولہ مہنگا

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز مندی کا سلسلہ ختم ہوا اورمارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 305پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39600،39700اور 39800 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں بدھ کو کاروبا ر کا آغاز  منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں نے پاور،سیمنٹ،پیٹرولیم،فوڈز،بینکنگ،اسٹیل، اور کمیونیکیشن سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران39935پوائنٹس کی بلند ترین سطح  پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 305.16پوائنٹس کی تیزی سے39882.78پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس140.18پوائنٹس بڑھ کر17297.71پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس151.71پوائنٹس  بڑھ کر 27813.52پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس995.07پوائنٹس کے اضافے سے63833 ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 41ارب77کروڑ84لاکھ 63ہزار458روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ کا مجموعی حجم73کھرب68ارب32کروڑ66لاکھ 19ہزار115روپے ہو گیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ19لاکھ45ہزار551 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 26ارب روپے مالیت کے 59کروڑ39لاکھ 81ہزار521شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔بدھ کو مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف3کروڑ84لاکھ شیئرز،پاور سیمنٹ3کروڑ74لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ45لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ29لاکھ,حیسکول پیٹرول2کروڑ26لاکھ،ڈی جی خان سیمنٹ2کروڑ14لاکھ اورپاک الیکٹرون 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں 35.46روپے بڑھ کر508.26روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت34.50روپے بڑھ کر 868روپے پر جا پہنچی جبکہ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایں کمی رہی ان میں پاک ٹوبیکو اورنیسلے پاکستان شامل تھیں جن کے دام 48.99روپے اور40روپے کی کمی سے بالترتیب1626.01روپے6410روپے رہ گئے۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 66ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت2041ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت4800روپے اضافے سے1لاکھ28ہزار700 اور دس گرام سونے کی قیمت4116روپے اضافے سے 1لاکھ10ہزار340روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت130روپے اضافے سے1630روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ

حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے کشمیر کا مقدمہ کیا لڑے گی، حمزہ شہباز

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے کشمیر کا مقدمہ کیا لڑے گی،کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کیا جارہا ہے جس کا بھارت کو حساب دینا ہو گا۔ پنجاب اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دل دکھتا ہے،دعا گو ہیں اللہ تعالی کشمیری عوام کو اس عذاب سے جلد نجات دے،حکومت نے کشمیر کا کاز جس طرح سے دنیامیں اجاگر کرنا تھا وہ نہیں کیا۔

حمزہ شہباز

ملک کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول گرفتار

 لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کوگرفتارلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رانی حفصہ کنول پر ریت کے ٹیلوں کی فروخت میں کرپشن کاالزام ہے،رانی حفصہ کنول کے خلاف محکمہ کوآپریٹوکی زمین کاانتقال کرنے میں بھی کرپشن کے الزامات ہیں،رانی حفصہ کنول نے ٹھیکیدار مافیاسے مل کرریاست کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایاہے،رانی حفصہ کنول کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس گجرات میں درج ہے۔ذرائع کے مطابق کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گجرات سے تبدیل ہو نے والی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کیخلاف مختلف اداروں نے اپنی رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کی تھیں جن کے مطابق گجرات میں ان کی جائیداد،بینک اکاؤنٹس،گاڑیوں کے استعمال کا معاملہ وغیرہ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر رانی حفصہ نے اپنی ہمشیرہ’والدہ’والد ’بھائی اور قریبی عزیزوں کے نام پر پلاٹ اور کوٹھیاں خریدی ہیں جن میں سے کچھ کو فروخت بھی کیا اور اس سے حاصل ہو نیوالی رقم سے لاہور میں عالیشان گھر بنارہی ہیں۔ گجرات تعیناتی کے دوران انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فائدہ دیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس ضمن میں ملزمہ سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،رانی حفصہ کنول کاتعلق ڈی ایم جی کے39ویں کامن سے ہے۔ ڈاکٹر رانی کے زیر اثر کام کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کے معاملات کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔

رانی کنول گرفتار

یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین کے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

بارسلونا(این این آئی)یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط کے خلاف بھارتی قونصلیٹ بارسلونا کے سامنے تاریخی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق احتجاجی ریلی سے صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان، چیئرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ نوید خان، شہزاد اصغر بھٹی سمیت دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا ایک سال سے غاصبانہ محاصرہ کر رکھا ہے۔ جس سے کشمیریوں کی آزادی سلب ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر جاری غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کے لیے ہندوستان پر دبا ؤڈالے۔ 

مظاہرہ 

رام مندر کی تعمیر بھارتی فاشسٹ پارٹی آر ایس ایس کا ایجنڈا: اسد مجید 

 نیویارک(آئی این پی)امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ5اگست کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قو انین، اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واشنگٹن میں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھا ر ت کے5اگست سے منسلک اقدامات کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے،تاہم سیکڑوں شہادتیں، ہزاروں گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤ ن بھی کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے۔ انکا کہنا تھا5اگست کو رام مندر کا افتتاح بھارتی فاشسٹ پارٹی آر ایس ایس کا ایجنڈہ اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی مذموم کو شش ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا بھارت نے انتہا پسندی اور ہندتوا آئیڈیالوجی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کیلئے خطرناک اور اس میں بسنے والی اقلیتوں کو شکار بنا رہا ہے۔

اسد مجید

خطے کو بھارت کے توسیع پسند نہ اعزائم سے شدید خطرہ لاحق، سد باب ضروری 

 کراچی (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ایک سال مکمل ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم پر صوبائی وزراسید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاؤلہ، جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے اپنے ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے خطے کو نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم سے محفوظ رکھا جائے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوم استحصال پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اورملک کا بچہ بچہ بھارتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا اور ملک کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ماتھے پر اس کی شکست لکھ دی ہے اور عالمی سطح پر بھارت تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گا۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر ظلم بند کیا جائے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس خطرے کا سدباب کیا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ اقوام متحدہ ترجیحی بنیادوں پر مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔ اس مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے گا۔

صوبائی وزراء 

بن قاسم پلانٹ میں خرابی، کراچی کو 130میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل 

 کراچی (آن لائن)کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم کو 130 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی میڈیا رپورٹ  کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 780 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا رات کے اوقات میں 3 سے 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ ہے کے الیکٹرک اپنے سسٹم سے صرف 900 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جبکہ نیشنل گرڈ اور آئی پی پیز سے 1020 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔لیاری، کھارادر، نارتھ، نیو کراچی، بفرزون اور سرجانی ٹاون میں صبح 9 بجے سے بجلی بند  رہی، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری  رہی۔کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

لوڈشیڈنگ 

افغانستان، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 4 عسکریت پسندہلاک، 7 زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 4 چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ7 زخمی ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فریاب میں افغان فوج کے ترجمان حنیف ریزائی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ضلع دولت آباد کے علاقہ ششپر میں عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 عسکریت پسند ہلاک  جبکہ 7 زخمی ہو ہوئے

سکیورٹی فورسز 

 ریلی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا 

قانون کی گرفت میں آگیا 

 اسلام آباد(آن لائن) شاہراہ دستور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے 17 سالہ نوجوان نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کردی  نوجوان نے سپریم کورٹ اور ایف بی آر بلڈنگ کے درمیان کھڑے ہوکر کلاشنکوف  سے ہوائی فائرنگ کی  اور ختم نبوت  زندہ باد کے نعرے  لگاتا رہا۔ فائرنگ سے ریلی کے شرکاء خوف زدہ ہوگئے تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دبوچ کر تھانہ سیکرٹریٹ  کے حوالے کردیا۔

ہوائی فائرنگ 

 کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 82 ہزار 575 ہو گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں کورونا کے 52 نئے کیس سامنے آگئے، پنجاب میں مزید 235 افراد موذی وائرس کا شکار ہو گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 85 ہزار 180 تک پہنچ گئی۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق گوجرانوالہ میں 49 راولپنڈی 20، بہاولپور 19، راجن پور 11 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 82 ہزار 575 ہو گئی۔

کورونا 

بیشترعلاقوں میں چکی مالکان نے ایک کلو آٹا کی قیمت میں مزید5روپے اضافہ کر دیا

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے بیشترعلاقوں میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹا 75روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کر دیا۔لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت 70روپے مقرر کر رکھی ہے۔75روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کا موقف ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2300روپے سے بڑھ گئی ہے اور اس صورتحال میں ہم 70روپے میں چکی سے تیار کردہ آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔ 

 آٹا کی قیمت

 ائیروائس مارشل کاظم حماد وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو تعینات 

 اسلام آباد(آن لائن) ائیروائس مارشل کاظم حماد کو وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل کاظم حماد کو وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ائیروائس مارشل کاظم حماد کو دو سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ تعیناتی کا اطلاق آج 6اگست سے ہوگا۔ ائیروائس مارشل کاظم حماد کی وزارت دفاع میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

 کاظم حماد

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی

 بڑی جیل بنا دیا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے عالمی قوانین، یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اقدامات آر ایس ایس متاثرہ اس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ مضبوط کرنے کی قابل مذمت کوشش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک برتنا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور

  اصلاحات کے حوالے سے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایف بی آر کی وضاحت 

 اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے حکام کی وزیر اعظم دفتر کے حکام سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں ایف بی آرمیں جاری اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی، ایف بی آر افسران نے مجوزہ اصلاحاتی ڈھانچہ مسترد نہیں کیا،اصلاحات میں بہتری اور تسلسل سے مشاورت جاری ہے۔

 ایف بی آر

  

 شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ 

  اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے (آج)جمعرات کو مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدرات صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کی آمد سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،تمام اراکین کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

   شہباز شریف

کشمیر پر باتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، لیگی رہنماؤں کا مطالبہ 

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بنانے کامطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر باتوں کی بجائے عملی طورپر اقدامات کئے جائیں،مضبوط معاشی پاکستان ہی کشمیر کا مقدمہ لڑسکتا ہے،پاکستان بنانے والوں کو دیوار سے لگا دیاگیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے باہراحتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے، کشمیریوں کے وکیل پاکستان کو مضبوط نہ کیا گیا تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، سیاسی طور پر جو ریاست پاکستان نے اقدامات کئے اس سے زیادہ بہتر ہو سکتے تھے،ہمیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، باتوں سے کام نہیں چلے گا،پاکستان کشمیر کے مسئلے پر آگے بڑھے،مودی اپنا آر ایس ایس کے نظرے کو آگے بڑھا رہا ہے اور پاکستان میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،کشمیر میں ایک سال سے زائد ہوگیا ہے۔ اس موقع پرخواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، غزالی سلیم بٹ، مرزا جاوید، رابعہ فاروقی، مبشر جاوید اور حافظ نعمان نے بھی خطاب کیا اور ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیگی رہنما

لاہور(آئی این پی) رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) اور سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کا ایک سال مکمل ہونے پر5 اگست کے سیاہ  دن کی مناسبت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے 8 سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے بتایا جائے پچھلے سال وزارت خارجہ میں ہوئی کل جماعتی مشاورت کی سفار شات پر کتنا عمل ہوا؟واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا حامل ملک اتنا بے توقیر کیوں ہو گیا کہ مسئلہ کشمیر پراسلامی سربراہی اجلاس بھی نہ بلا سکا؟ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹو یٹر پر حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے متعلق دریافت کیا کہ گزشتہ سال 5اگست کے بھارتی غیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت نے کیاجوابی اقدامات کئے؟ وزیر اعظم، وزیر خارجہ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، وزیر کشمیر امور نے کتنے ممالک کا کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر دورہ کیا؟ کشمیر پر سفارتکاری کیلئے کتنے وفود سیکورٹی کونسل کے ممبر ممالک میں لابنگ کیلئے بھیجے گئے؟ حکومت کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر ک

مزید :

صفحہ آخر -