خنجراب کے راستے پاکستان اور  چین کے درمیان تجارت بحال  ہو گئی، عبدالرزاق داؤد

  خنجراب کے راستے پاکستان اور  چین کے درمیان تجارت بحال  ہو گئی، عبدالرزاق ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت خنجراب کے راستے عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں خنجراب کے راستے سے تجارت بحال ہوگئی ہے، خنجراب کے راستے تجارت کی بحالی عارضی ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ تاجر برادری خصوصا گلگت بلتستان کے تاجر طویل عرصے سے تجارت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس میں کرونا وبا کے باعث تعطل پیدا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تجارت کی بحالی وزارت تجارت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے چینی حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

 عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -